160
رحیم یار خان،پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں قسطوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ایک دکاندار نے انتہائی سنگدلانہ اقدام کرتے ہوئے ماں اور بیٹی کو نہر میں دھکا دے دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شام کے وقت رقم کی وصولی کے لیے خاتون کے گھر پہنچا اور مختلف بہانوں سے ماں بیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا، بعد ازاں نہر کے قریب لے جا کر دونوں کو نیچے دھکیل دیا۔
مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا، تاہم اس کی کمسن بیٹی پانی کی لہروں میں بہہ گئی، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں۔
دوسری طرف واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون کے شوہر کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔