69
بورے والا، پنجاب کے علاقے بورے والا میں شادی سے انکار پر مبینہ 15 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ قتل کا واقعہ موضع مراد علی میں رشتہ سے انکار پر پیش آیا، مقتولہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے نانا کے گھر آئی ہوئی تھی۔
پولیس نے 9 سالہ ملزم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری طرف مقتولہ کی خالہ کا کہنا تھا کہ 9 سالہ قربان باپ کے پسٹل سے کھیل رہا تھا اور گولی چل گئی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی جھگڑا نہیں تھا اور واقعہ حادثاتی تھا، یہ قتل نہیں تھا۔
پولیس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔