104
زہریلی شراپ پینے سے 6 افرادجان کی بازی ہار گئے۔
نوشہرہ ، طوہہ نظام پور میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افرادجان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افرادجان کی بازی ہار گئے، جب کہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 3 کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ 3کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کےلیے آئے تھے جہاں غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے یہ افسوناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔