ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس نےحراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمہ بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ تھی، ملزمہ مجبور اور غریب خواتین کو استعمال کراکرکیسز درج کرواتی تھی۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمہ جھوٹے میڈیکل بنوا کر لاکھوں روپے بٹورتی تھی، ملزمہ کی جانب سے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ میں 2 افراد جان کی بازی گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ لاہور کے حدود جنگی ڈھیر میںایک موسیقی پروگرام تھا ، پروگرام کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ ہوگئی ، فائرنگ سے 29 سالہ طفیل ناصر اور 28 سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter