شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور، شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق رشوت کا میسج شہری کے بجائے اعلی افسر کو بھیج دیا۔
اعلی افسر کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کوحوالات میں بند کردیا گیا ہے، اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے کہا کہ کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالےسے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اگر سڑکوں پر لین کی پابندی کر لی جائے تو آدھی آلودگی ختم ہو جائے گی۔ دوران سماعت جوڈیشل واٹر کمیشن نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے لیکن کارروائیوں کے باوجود وہ باز نہیں آ رہے۔