جمعہ, 25 اپریل , 2025

خاتون پولیو ورکر کیساتھ مبینہ زیادتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کو دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری طور پر نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، پولیو مہم کے دوران خاتون ورکر کو جیکب آباد میں زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا نے بتایا کہ یہ واقعہ گاؤں اللہ بخش جاکھرانی میں پیش آیا۔

latest urdu news

متاثرہ خاتون پولیس کے پاس پہنچی، جس کے بعد اسے میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اور ایک اور پولیو ورکر کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ موبائل فون بند ہونے پر ان کی لوکیشن ٹریس کی گئی اور دونوں پولیو ورکرز کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تاہم، ملزمان فرار ہوگئے ہیں، اور ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ خاتون پولیو ورکر کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کی جائیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ پولیو ورکرز کو ہر صورت تحفظ دیا جائے اور ملزمان کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ ادارے فوری اقدامات کریں گے تاکہ ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter