جیکب آباد ، ٹھل گرڈ اسٹیشن بائی پاس پرافسوناک ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھل بائی پاس کے قریب مزدا ٹرک کے اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے مسافر کوچ کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں او زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، مسافر کوچ کوئٹہ سےصادق آباد جا رہی تھی۔
دوسری جانب مستونگ میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصال پہنچا ہے، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔