جمعہ, 25 اپریل , 2025

جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ، 2 افراد قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جی 11 سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے 1 شخص جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

latest urdu news

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور میت کو ہسپتال منتقل کردیا، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں، ملزم کو جلد حراست میں لیکر قانون کے کٹہرے میں لیا جائے گا،جان کی بازی ہارنے والوں میں سےسید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، کیس میں عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی نے فائرنگ کی، پولیس کے مطابق ملزمان پر اس سے پہلے 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter