لاہور: اچھرہ، ایف سی پلی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، فائرنگ سے کار سوار جاوید بٹ موقع پر دم توڑ گیا۔
لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی، جاوید بٹ، کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ان کی اہلیہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق، نامعلوم شوٹرز نے کینال روڈ پر جاوید بٹ کی گاڑی کا تعاقب کیا اور موقع ملنے پر فائرنگ کر دی۔
حملے کے نتیجے میں جاوید بٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئی ہیں۔
پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور ملزمان کی کلوز سرکٹ فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ قاتلوں کی شناخت اور گرفتاری کو ممکن بنایا جا سکے۔
ترجمان ایدھی کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔