62
ٹانک،خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں مخالفین کی فائرنگ سے بچی سمیت3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اماخیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مخالفین نے فائرنگ کر کے3 افراد کی جان لے لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب علی پور کے علاقے بستی جانگلہ میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے تلخ کلامی کے دوران پستول سے فائرنگ کی، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔