117
مسلح افراد کی جانب سے جسٹس شریف حسین مرحوم کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
لاہور، جوڈیشل کالونی میں مسلح افراد کی جسٹس شریف حسین بخاری مرحوم کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں واقع جوڈیشل کالونی میں 4 ڈاکو رات گئے مرحوم جسٹس شریف حسین بخاری کے گھر داخل ہوئے۔
ڈاکو باورچی خانے کے دروازے سے اندر تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن گھرمیں موجود افراد نے کیمروں میں ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچا دیا کہ جس سے ڈاکو فرار ہوگئے۔
مسلح ڈاکو 30 منٹ تک گھرکی حدود میں موجود رہے، پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
پولیس کا یہ دعوی ہے کہ فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلد گرفت میں ہونگے۔
جوڈیشل کالونی میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج رہائش پذیر ہیں۔