اتوار, 8 جون , 2025

لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث محرر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

گوجرانوالہ،پولیس نے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے محرر کو حراست میں لے لیا۔

سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر فوری کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد متاثرہ اہلکار کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق، ملزم نے کھانے کی دعوت کے بہانے خاتون اہلکار کو ہوٹل لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔

متاثرہ اہلکار کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سی پی او گوجرانوالہ نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ایسے افراد کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter