قیدی نمبر 804 کی کیپ پہن کر لوٹ مار کرنیوالا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں قیدی نمبر 804 کی کیپ پہن کر لوٹ مار کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی، شہر قائد میں قیدی نمبر 804 کی کیپ پہنے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسٹیڈیم روڈ نجی ہسپتال کے سامنے ڈاکو نقلی پستول اور قیدی نمبر 804 کی ٹوپی پہن کر ساتھی سمیت لوٹ مار کررہا تھا۔

شہریوں کی جانب سے مبینہ ڈاکوؤں کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق حراست ملزمان سے نقلی پستول برآمد ہوا ہے، مبینہ ڈاکوؤں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter