171
وائلڈ لائف نے فالکن کا شکار کرنیوالے 8 شکاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی جانب سے فالکن کے شکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 شکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر صوبے بھر میں فالکن کے غیرقانونی شکار کے خلاف متحرک کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائیوں میں سرگودھا ریجن میں 3 اور تحصیل نور پور تھل میں 3 دیگر مقامات پر فالکن کے شکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کے مطابق شکاریوں کی سہولت کاری میں ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا۔
مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔