312
لودھراں ، سکندر والا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
لودھراں کے علاقے سکندر والا میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،متاثرہ خاتون کے شوہر کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 10 روز پہلے پیش آیا، جس میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ2 دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔