سابق پولیس آفسر کو قتل کرنیوالا ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق پولیس آفسر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لاہور، سابق سب انسپکٹر پولیس شاہد اصغر کو قتل کرنے والے ملزم کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم محمد علی مقتول کا سوتیلا بھائی ہے جو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ملزم نے رواں ماہ کے شروع پر جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھائی سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اعلیٰ حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلا ن کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter