114
زہریلی شراب پینے سے4 افراد ابدی نیند سوگئے۔
قصور،اتفاق اڈا دینا ناتھ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
زہریلی شراب پینے والے چاروں افراد مقامی رہائشی ہیں، زہریلی شراب پینے سے مزید ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونیوالوں میں 42 سالہ عبدالغفار، 32سالہ منظور، جواں سالہ سہیل احمد اور طارق محمود شامل ہیں۔
جاں بحق ہونیوالوں کی جانب سے رات کو زہریلی شراب پی گئی تھی، حالت خراب ہونے پر جناح ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگرمتاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔