76
فیصل آباد،سوشل میڈیا پر خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں عدالت نے ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت 11 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج، اسپیشل کورٹ اینٹی ریپ فیصل آباد نے کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے مجرم عبدالرحمان کو 5 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
ایف آئی اے فیصل آباد نے جنوری 2023 میں مجرم عبدالرحمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی گئی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ایف آئی اے 3 اپریل تک ملزم سے تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ عدالت نے جیل میں تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔