جیل میں قید 20 سالہ لڑکی کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام کی سب جیل میں قید 20 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتال کی جانب سے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ زیر حراست لڑکی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے آفس میں بلاکر زیادتی کی۔

latest urdu news

ملزم جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی گئی ہے تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے۔

دوسری جانب چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمہ بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ تھی، ملزمہ مجبور اور غریب خواتین کو استعمال کرا کر کیسز درج کرواتی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter