جمعہ, 25 اپریل , 2025

جاوید بٹ کو قتل کرنیوالے شوٹرز نے سپاری دینے والے کا نام بتا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹرز نے سپاری دینے والے کا نام بتا دیا۔

لاہور، طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالے شوٹرز کی جانب سے سپاری دینے والے کا نام بتا دیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش یہ بتایا ہے کہ انہوں نے جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر مصعب کے کہنے پر قتل کیا ہے، قتل کروانے کے عوض 5 لاکھ روپے سپاری اور دو قیمتی گھروں کے عوض سودا طے پایا۔

ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث 2 شوٹرز اظہر اور الیاس امیر مصعب سے رابطے میں تھے، دونوں شوٹرز کی ملاقات عارف نے کروائی ہے کہ جو پتوکی کا رہائشی اور مصعب کا سابقہ ملازم ہے۔

ذرائع کے مطابق امیر مصعب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز پہلے بیرون ملک فرار ہوا، قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے قبل اور بعد میں بھی امیر مصعب سے رابطے میں رہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter