بھارتی اپوزیشن کا مودی پر طنز،تمہارے انکل نے 18ویں بار کریڈٹ لے لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارت میں سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھ گیا ہے کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

latest urdu news

کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر طنزیہ انداز میں بی جے پی حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
"تمہارے انکل (ٹرمپ) نے 18ویں بار کریڈٹ لے لیا ہے!”

ان کا اشارہ ٹرمپ کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک حالیہ سیزفائر دراصل تجارت کے بدلے میں کرایا گیا تھا۔

سپریا نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹرمپ اس قدر واضح بات کر رہے ہیں، تو "مودی جی اب بھی خاموش ہیں”۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی صرف تصویری مواقع تک محدود ہے، جبکہ عالمی سطح پر اصل فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن پہلے بھی مودی حکومت پر امریکا و اسرائیل سے تعلقات کے معاملے میں غیر شفاف رویہ اپنانے پر سوال اٹھاتی رہی ہے، لیکن اس بار کانگریس نے براہِ راست بی جے پی کے حامیوں کو نشانہ بنایا ہے، جس سے سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter