دنیا کا سب سے مہنگا برگر: "گولڈن بوائے” قیمت ساڑھے نو لاکھ روپے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برگر کے شوقین افراد کیلئے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ نیدرلینڈز کے ایک معروف ریستوران نے دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار کر لیا ہے جسے "گولڈن بوائے” کا نام دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اس منفرد اور شاہانہ برگر کی قیمت 6000 امریکی ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے نو لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

یہ شاہکار برگر نیدرلینڈز کے شہر وورتھوئزن میں واقع ‘ڈی ڈالٹنس’ نامی ریستوران میں تیار کیا گیا ہے۔ اس برگر میں دنیا کے مہنگے ترین اجزاء شامل کیے گئے ہیں، جن میں کنگ کریب (بڑے کیکڑے)، وائٹ ٹرفل، زعفران، بطخ کے انڈوں سے تیار کردہ خصوصی مایونیز اور جاپانی گوشت شامل ہیں۔

برگر کے بن کو شیمپین میں بھگو کر خشک کیا جاتا ہے اور آخر میں اسے سونے کے ورق میں لپیٹا جاتا ہے۔

ریستوران کے مالک رابرٹ جان ڈی وین کا کہنا ہے کہ اس برگر کی تیاری کا خیال انہیں اُس وقت آیا جب انہوں نے انٹرنیٹ پر امریکہ میں بنے 5000 ڈالر مالیت کے دیوہیکل برگر کے بارے میں پڑھا۔

دنیا کا سب سے مہنگا بیل – قیمت سن کر ہوش اُڑ جائیں!

تاہم وہ کوئی ایسا برگر تیار کرنا چاہتے تھے جو بھاری بھرکم نہ ہو بلکہ ذائقے، نایاب اجزاء اور قیمتی ساخت کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھے۔

"گولڈن بوائے” نہ صرف مہنگا ترین برگر ہے بلکہ اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پانی کے عالمی منصوبوں کے لیے عطیہ بھی کیا جائے گا، جس سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک یہ مہنگا ترین برگر تین افراد کھا چکے ہیں، جو اس خیراتی اقدام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے تھے۔ اگر آپ بھی اس منفرد ذائقے کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم دو ہفتے پہلے آرڈر دینا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter