نان فائلرز کیلئے بینک سے رقم نکلوانا مزید مہنگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے بینک ٹرانزیکشنز اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس پالیسی میں تبدیلی کر دی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد کیلئے بینک سے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی ہے۔ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلرز سے یہ ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کی مجاز ہوگی۔

نان فائلرز کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے بینک ٹرانزیکشنز پر ریلیف دے دیا

پراپرٹی ٹرانزیکشنز میں بھی بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق خریدار کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی جبکہ فروخت کنندہ کیلئے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاکہ فروخت پر حاصل ہونے والے کیپٹل گین کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236C اور 236K میں ترمیم کی گئی ہے۔

نئی شرحوں کے مطابق:

5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی خرید پر ٹیکس 3 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد ہو گیا۔

10 کروڑ روپے تک کی خریداری پر شرح 3.5 فیصد سے گھٹ کر 2 فیصد کر دی گئی۔

10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی خریداری پر ٹیکس 4 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد رہ گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نان فائلرز پر دباؤ بڑھانے اور جائیداد کی خرید و فروخت کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter