بھارتی فضائیہ کے چھ پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے کی واچ ڈاگ رپورٹ میں تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے "آپریشن سندور” کے دوران چھ پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے کو واچ ڈاگ کی تحقیقاتی رپورٹ نے جھوٹا اور سیاسی بیان قرار دے دیا ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر اور شواہد جعلی، ناقص اور غیر مصدقہ ہیں، جنہیں بھارتی میڈیا اور متعلقہ اداروں نے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پیش کیا۔

چین کے معروف دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی فضائیہ کے اس دعوے کو "مزاحیہ اور ناقابل یقین” قرار دیا ہے، جبکہ عالمی دفاعی ماہرین نے بھی اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

بھارتی طیارے تباہ کیے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

فیک نیوز واچ ڈاگ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس قسم کی غلط معلومات کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں سے خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے، لہٰذا اس طرح کے دعووں کی سختی سے تفتیش اور تصدیق کی جانی چاہیے تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter