بنگلہ دیش سے ویزا فری انٹری کا معاہدہ طے پا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے اہلکاروں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ آئندہ پانچ سال تک مؤثر رہے گا اور بعد ازاں باہمی رضا مندی سے اس میں توسیع کی جا سکے گی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کی باضابطہ منظوری دونوں ممالک کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی نے دی ہے۔ معاہدے کے تحت اب سفارتی اور سرکاری نوعیت کے سفر پر جانے والے افراد کو ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات اور سرکاری سطح پر روابط کو تقویت ملے گی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعتماد سازی، پالیسی مذاکرات میں آسانی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

پاکستانی شہری بحرین کا ویزا کیسے حاصل کریں؟ مکمل طریقہ کار اور فیس کی تفصیل

یاد رہے کہ جولائی 2025 میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں اس معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ملاقات میں پولیس ٹریننگ اور داخلی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

یہ پیش رفت نہ صرف سفارتی روابط کو آسان بنائے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سرکاری امور، منصوبہ بندی اور تعاون میں تیزی لانے کا باعث بھی بنے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter