لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک نجی سوسائٹی میں نامعلوم شخص کی جانب سے ایک لڑکی پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
واقعہ آمنہ سہیل نامی لڑکی کے گھر سے سودا سلف لینے نکلنے کے دوران پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلنے والی لڑکی کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی والدہ، فرزانہ سہیل، نے تھانہ میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم پہلے بھی بیٹی کو تنگ کرتا رہا اور واقعہ کے روز اغواء کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
سی سی ڈی کے قیام کے بعد لاہور میں جرائم میں 60 فیصد کمی
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔