روس سے تیل کی خریداری پر امریکا بھارت سے برہم: امریکی وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے روسی تیل کی درآمدات کے معاملے پر بھارت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک "غیر ذمہ دار عالمی طاقت” قرار دیا ہے۔

latest urdu news

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہے اور یہ امریکا-بھارت تجارتی تعلقات کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ایک خصوصی انٹرویو میں اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے خام تیل خرید کر اسے ریفائن کرکے عالمی منڈی میں فروخت کر رہا ہے، جو موجودہ جغرافیائی و معاشی تناظر میں ایک غیر متوازن پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ حکمتِ عملی خود اس کے عالمی امیج کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "بھارت نے ایک ذمہ دار عالمی طاقت کی حیثیت سے جو کردار ادا کرنا تھا، وہ اس میں ناکام رہا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم بھارت کے فیصلوں سے سخت مایوس ہیں۔ مستقبل کے تجارتی معاہدات اب بھارت کے رویے سے مشروط ہوں گے۔”

ٹرمپ کی تجارتی دھمکی کے بعد بھارت نے F-35 طیاروں کی ڈیل منسوخ کر دی

یاد رہے کہ 14 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک کو 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد بھارت کی ریاستی آئل ریفائننگ کمپنیوں نے عارضی طور پر روسی تیل کی خریداری روک دی تھی۔

عالمی توانائی رپورٹس کے مطابق بھارت نہ صرف دنیا کا تیسرا بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے بلکہ روسی سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے، جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter