وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کہا ہے کہ ریاست اور سیاست کی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے احترام انسانیت، درگزر اور عدل کا درس دیا، اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہے۔
گجرات میں سیلابی صورتحال برقرار، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت
ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ بڑے جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں اور گلیوں میں چراغاں کیا گیا ہے جبکہ مساجد، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے۔
اس موقع پر درود و سلام کی محفلیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ حضور اکرم ﷺ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جا سکے۔