ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل، 2 اگست کو، دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ان کا بطور صدر پہلا دورہ پاکستان ہوگا، جو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
بیان کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورے کے دوران صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات صدر آصف علی زرداری سے ہوگی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔
ایرانی صدر کو راستے میں گاڑی چھوڑ کر ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا
دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال 27 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد یہ دورہ پاک-ایران سفارتی روابط میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔