سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

latest urdu news

علیمہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ دونوں بھائیوں کی ویزا درخواستیں چند روز قبل جمع ہوئیں، جنہیں اب وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کا انتظار ہے۔

عمران خان کی رہائی کا واحد رستہ امریکہ ہے، قاسم خان

ان کے مطابق، پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے تصدیق کی ہے کہ ویزا پراسیسنگ کا اگلا مرحلہ وزارت داخلہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں اسلام آباد کو پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے اور جیسے ہی منظوری ملتی ہے، ویزا کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter