شاہد آفریدی سمیت قومی کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی سمیت قومی کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا اعلان

latest urdu news

لاہور: حکومتِ پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازات کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ایوارڈز آئندہ سال 23 مارچ کو ایک پروقار تقریب میں تقسیم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال سابق کپتان شاہد خان آفریدی، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما شہروز کاشف، مرحوم گھڑ سوار ملک محمد عطا، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

سینئر صحافی انصار عباسی نے “معرکہ حق ایوارڈ” لینے سے معذرت کرلی

اس کے علاوہ اسکواش کے نوجوان کھلاڑی حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس کے سینئر کھلاڑی رشید ملک کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

جبکہ کراٹے میں شاہ زیب رند اور کبڈی میں محمد سجاد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یہ اعزازات ہر سال مختلف شعبہ جات میں شاندار خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیے جاتے ہیں اور کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter