پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ،دفعہ 144 نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ پنجاب نے یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام (27 جون تا 6 جولائی) تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ محرم کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکے.

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق سات اہم پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں غیر منظور شدہ جلوسوں، اشتعال انگیز نعروں، ہتھیاروں کی نمائش، عمارتوں کی چھتوں پر پتھروں یا مشتبہ اشیاء جمع کرنے اور سیکیورٹی کے بغیر کسی عمارت یا دکان کے تھڑے پر موجودگی شامل ہے۔

9 اور 10 محرم (5 اور 6 جولائی) کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی، تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت جاری کی ہے کہ محرم کے دوران کسی بھی جلوس یا مجلس کی ڈرون ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ یا نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی یا اختلاف سے گریز کریں۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter