معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کے مشہور کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح دم توڑ گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اہلِ خانہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کی۔

latest urdu news

جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ، دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جن میں فلم انڈسٹری سے وابستہ متعدد نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ ان کے انتقال کی خبر نے پنجابی فلمی حلقوں سمیت مداحوں کو بھی شدید غمزدہ کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

بھلا جی نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1988 میں کامیڈی آڈیو البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا، جو بے حد مقبول ہوا۔ ان کی منفرد مزاحیہ انداز، پنجابی تہذیب سے جڑا لہجہ، اور سماجی موضوعات پر مبنی کامیڈی نے انہیں بہت جلد پنجابی زبان کے سب سے کامیاب کامیڈینز میں شامل کر دیا۔ انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ شامل ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے

جسوندر سنگھ بھلا صرف ایک اداکار نہیں، بلکہ پنجابی مزاح کی پہچان بن چکے تھے۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم فنکار قرار دیا ہے۔ پنجابی فلم انڈسٹری ایک ایسے فنکار سے محروم ہو گئی ہے، جس نے کئی نسلوں کو اپنی اداکاری اور مزاح سے محظوظ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter