راولپنڈی: کرپشن کے ملزم پوسٹ ماسٹر کو 29 سال قید، 2 کروڑ 15 لاکھ روپے واپسی اور جرمانے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کے مقدمے میں محکمہ ڈاک کے سابق پوسٹ ماسٹر کو 29 سال قید کی سزا سناتے ہوئے بھاری مالی جرمانہ اور ریکوری کا حکم دیا ہے۔

latest urdu news

ایف آئی اے کے مطابق ملزم حامد پر الزام تھا کہ اس نے پینشن سیونگ بکس میں جعلسازی کرتے ہوئے 3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 29 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے فیصلے میں ملزم پر 20 لاکھ 10 ہزار روپے کا الگ سے جرمانہ بھی عائد کیا، جبکہ اسے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو واپس ادا کرے۔

40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل، 7 اہم ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ مقدمہ مالی بدعنوانی اور عوامی فنڈز کی خردبرد کا سنگین معاملہ تھا، جس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔

ادارے کے مطابق اس فیصلے سے سرکاری محکموں میں احتساب کے نظام کو تقویت ملے گی اور بدعنوان عناصر کو سخت پیغام جائے گا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter