ا ب بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی ، فضائی یا سمندری راستوں سے نہیں گر سکیں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،وزارت تجارت نے بھارت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری حدود سے نہیں گزر سکیں گی۔

وزرات تجارات کے اس سخت فیصلے کو باقاعدہ طور پر نافذ کرنے کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایکٹ 1950 کے تحت ایک ایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

اس پابندی کے تحت بھارت میں تیار کردہ کوئی بھی مصنوعات کسی تیسرے ملک کے ذریعے، خواہ وہ بحری، بری یا فضائی راستہ ہو، پاکستان کی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

البتہ ان درآمدات یا برآمدات پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی جن کے لیے 4 مئی 2025 سے پہلے بل آف لیڈنگ (B/L) یا لیٹر آف کریڈٹ (L/C) جاری یا قائم کیا جا چکا ہو۔

وزارت تجارت کے مطابق اب پاکستان نے اپنی فضائی، زمینی اور سمندری حدود بھارتی تجارت کے لیے مکمل طور پر بند کر دی ہیں اور کسی تیسرے ملک سے آنے والی بھارتی اشیاء کو بھی اپنی سرزمین سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، بھارت سندھ طاس معائدے کی معطلی،پانی بند کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان کیساتھ جنگ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter