ہمارے عہدیداران کو ہٹایا جا رہا ہے، ایسے میں بات چیت ممکن نہیں: بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جب حکومت ہمارے عہدیداران کو مسلسل عہدوں سے ہٹا رہی ہے، تو ایسے ماحول میں کسی بھی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔

latest urdu news

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ ہر عہدیدار کی مدت کا تعین آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں ہونے والی حالیہ قانون سازی کو نہ چیلنج کیا ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ "2030 تک پلان کی بات تو سب کرتے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے”، بیرسٹر گوہر نے کہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سیلابی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاست یا صوبائیت سے بالاتر ہو کر تمام جماعتوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے بھی اپیل کی کہ متاثرہ عوام کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ

بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے سرگرم عمل ہے اور وہ خود پیر سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے مرحلے میں بونیر کے متاثرین کے پاس جا رہے ہیں۔

اپوزیشن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کو اپوزیشن کے اہم عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے، قائمہ کمیٹیوں سے نکالا جا رہا ہے، اور ارکان کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے۔ "ایسے میں مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟” انہوں نے سوال اٹھایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter