نواز شریف کا خیبر پختونخوا میں سیلابی تباہی پر اظہار افسوس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

latest urdu news

اپنے تعزیتی بیان میں نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پیش آنے والا یہ المناک سانحہ ہر دل کو رنجیدہ کر دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا: "دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں خیبر پختونخوا کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔”

نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب کرے۔

باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثہ: متاثرین کی مدد کے لیے 200 پروازیں مکمل کی تھیں، چیف سیکرٹری

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ، آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلوں سے 321 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بونیر سے تعلق رکھتی ہے جہاں 184 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، جہاں پی ڈی ایم اے، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter