پاکستانی تماشائی سے ناروا سلوک، لنکا شائر کرکٹ کلب نے معذرت کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارت اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے والے ایک تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر نکالنے کے واقعے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر نے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

latest urdu news

واقعہ چند روز قبل مانچسٹر کے تاریخی اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں ایک شائق، فاروق نذر، بھارت-انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے آیا تھا۔ فاروق نذر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی عملے نے انہیں پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ اتارنے یا اس پر کچھ ڈالنے کو کہا، بصورت دیگر گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت دی۔

فاروق نذر نے بتایا، "میں پرامن انداز میں میچ دیکھ رہا تھا جب سیکیورٹی نے مجھے روک کر کہا کہ پاکستانی شرٹ تبدیل کریں یا گراؤنڈ چھوڑ دیں۔”

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی جرسی پہننے والے مداح کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

اس واقعے پر بین الاقوامی سطح پر تنقید کے بعد لنکا شائر کلب نے اپنے جاری کردہ بیان میں تماشائی سے پیش آنے والی ممکنہ تکلیف یا تضحیک پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کلب نے کہا کہ ان کا مقصد سب شائقین کو خوش آمدید کہنا ہے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے۔

لنکا شائر کرکٹ کلب کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ آئندہ اس قسم کی صورتحال سے بچا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کو "غیر منصفانہ” اور "سپورٹس مین اسپرٹ کے منافی” قرار دیتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد نے بھی پاکستانی شائق کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter