مریم نواز کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، سیلابی صورتحال ،ریسکیو اقدامات پر بریفنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

latest urdu news

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں صوبے کے تین اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تاہم آرمی، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ حکام کے مطابق، مجموعی طور پر 1063 افراد کو سیلابی ریلے سے بحفاظت نکالا گیا۔

ریسکیو آپریشنز کی تفصیلات کے مطابق

راولپنڈی میں 6 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا گیا، جب کہ ریسکیو 1122 نے 450 جانیں بچائیں۔

چکوال میں 27 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے، اور 182 افراد کو ریسکیو 1122 نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

جہلم میں 160 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے، 174 کو ریسکیو 1122، اور 64 افراد کو پاک فوج نے بحفاظت نکالا۔

حکام نے مزید بتایا کہ سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کو اوسطاً صرف 23 منٹ میں محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا، جو ریسکیو اداروں کی تیز رفتار اور منظم کارروائی کا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو ٹیموں، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کی فوری امداد اور محفوظ منتقلی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter