وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔ ان کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی جاپانی حکام، بڑی کاروباری شخصیات اور مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں سرمایہ کاری کے مواقع، تجارتی تعاون اور پنجاب میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

پنجاب میں معرکہ حق کی یادگار، پارک اور میوزیم قائم کیا جائے گا: وزیراعلیٰ مریم نواز

حکومتی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کا یہ دورہ پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter