لاہور: ٹریفک وارڈن پر وکلا کا تشدد، 3 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  مزنگ کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے پر وکلا اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

latest urdu news

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر سی ٹی او لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، ٹریفک وارڈن نے فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار وکلا نے پہلے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، بعد ازاں اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر وارڈن پر حملہ کر دیا۔

تشدد کے باعث وارڈن کا ایک دانت ٹوٹ گیا، جب کہ اس کی وردی بھی پھٹ گئی۔ راہگیروں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وکلا اور ان کے ساتھیوں کو وارڈن پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کہا”میری فورس کا ہر جوان میرے لیے اہم ہے۔ وارڈنز پر تشدد اور کارِ سرکار میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔”

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter