حکمرانوں کو سیدھا کرنا قوم کی ذمہ داری ہے: مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ اگر حکمران سیدھے راستے پر نہیں چلتے تو یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ انہیں سیدھا راستہ دکھایا جائے۔

latest urdu news

اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں عوامی امن مارچز کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا جیسے خطے میں امن کا مکمل فقدان ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت عوام کی آواز بن کر میدان میں نکلی ہے۔

مولانا نے اپنے خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا جاتا ہے، لیکن ان کی جماعت نے ہمیشہ صبر سے کام لیا اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے کارکنان کو اسلام آباد بلایا گیا تو دارالحکومت "مکمل قبضے” میں آ جائے گا۔

امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمان

عالمی تناظر میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ داخلی اختلافات کا شکار ہے اور جب تک اسلامی ممالک آپس کی رقابتیں ختم نہیں کرتے، دنیا انہیں غلام بناتی رہے گی۔ انہوں نے اسلامی کانفرنس سے وابستہ توقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ اصل رکاوٹ کہاں ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اسلامی دنیا کی قیادت کر سکیں۔ ان کے مطابق ایسے معاہدے نہ صرف دفاعی لحاظ سے بلکہ امت مسلمہ کی وحدت کے لیے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter