اقرار الحسن کا تینوں بیویوں کے ساتھ تعلقات کی تفصیل بیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹی وی میزبان اور صحافی اقرار الحسن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر کھل کر بات کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

latest urdu news

تین شادیاں کرنے کی وجہ سے اقرار الحسن اکثر سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا مرکز بنتے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اقرار الحسن نے اپنی پہلی اہلیہ قُرۃ العین اقرار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی خامی نہیں، وہ بے لوث محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ ایک بچے کی طرح ان کا خیال رکھتی ہیں۔ اقرار کے مطابق یہ عروسہ ہی تھیں جنہوں نے کہا کہ عینی ایک مکمل شخصیت ہیں، اور ان کے لیے یہ عام سی بات ہے کہ بیویاں ایک دوسرے کی تعریف کرتی ہیں۔

اداکاراحد رضا میر کی وائرل ویڈیو نے دوسری شادی کی قیاس آرائیاں چھیڑ دیں

انہوں نے بتایا کہ پہلی اور تیسری بیوی — قُرۃ العین اور عروسہ — ایک ساتھ رہتی ہیں، اس لیے ان کے درمیان قدرتی قربت زیادہ ہے۔ دوسری بیوی فرح کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقرار نے کہا کہ ان کا مزاج مختلف اور تنہائی پسند ہے۔ وہ اکثر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں جو لاہور میں رہتا ہے، جبکہ اقرار ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا اور خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہیں۔

اقرار الحسن نے کہا کہ ان کی زندگی کا ہر معاملہ اپنی جگہ طے شدہ اور خوشگوار ہے، اور وہ اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنے بیٹے پہلاج الحسن پر فخر ہے، جو کم عمری میں ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور اب کھیلوں میں کیریئر بنانے کا خواہاں ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter