پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام متعارف کروا دیا ہے، جس میں شرکاء کو ماہانہ 40 ہزار سے 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
حکومت نے اس انٹرن شپ پروگرام کے لیے 60 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کو عملی تربیت دی جائے گی۔ ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے جبکہ پیرا ویٹس اور لائیواسٹاک معاونین کو 40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
سعودی عرب میں نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
یہ انٹرن شپ پروگرام دو سالہ ایل اے ڈی (لائیواسٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ) مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے بھی کھلا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کو لائیواسٹاک سیکٹر کی ترقی کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ دیہی معیشت مستحکم ہوگی اور زرمبادلہ میں بھی بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ لائیواسٹاک فارمرز کو ان کے دروازے پر علاج اور مشاورت کی سہولیات میسر آئیں گی، اور پنجاب کو لائیواسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا حب بنایا جائے گا۔