پاک بھارت کشیدگی :پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومتی بریفنگ میں شریک نہیں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف نے ہر قسم کی دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور پارٹی کے بانی بھی اپنے بیانات میں قومی اتحاد اور اندرونی استحکام پر زور دیتے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو بیرونی خطرات کا سامنا ہوا تو ہم دفاع کی پہلی صف میں ہوں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے پر ہمیشہ واضح اور اصولی مؤقف اپنایا ہے۔

پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کو تمام قومی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی، لیکن بدقسمتی سے صرف حکومتی وزراء کی جانب سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے، جس پر تحفظات ہیں۔

یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد،پاکستان نے موجودہ علاقائی صورتِ حال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter