ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ خوارج کی بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پشت پناہی رکھنے والے مسلح خوارج نے 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مؤثر آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
لاہور کے قریب سکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا
ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جو ملک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔