میرے پاس 50 کروڑ نہیں، ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا: فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں واپسی کی راہ میں مالی رکاوٹ حائل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس 50 کروڑ روپے ہوتے تو وہ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر چکے ہوتے۔

latest urdu news

اے آر وائی نیوز کے پروگرام "خبر” میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایسے افراد شامل ہو چکے ہیں جنہیں سیاست میں کوئی جانتا تک نہیں، اور وہ قیادت کے اہل بھی نہی

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ موجودہ ٹیم کے ساتھ کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔پی ٹی آئی والے خود بھی کنفیوز ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے۔ موومنٹ صرف نعروں سے نہیں بلکہ بڑی سیاسی حکمت عملی سے چلتی ہے۔

ایک سوال کےجواب میں کہاکہ جب مرزا آفریدی واپس آ گئے تو آپ کیوں نہیں آئے؟ فواد چوہدری نے دو ٹوک جواب دیا
میرے پاس 50 کروڑ نہیں ہیں، ورنہ میں بھی واپس آ جاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ وقاص کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دینے کے بجائے وضاحت دی جانی چاہیے تھی۔ خبر کی تردید کی جا سکتی ہے، مگر بائیکاٹ کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

فواد چوہدری کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور یہ سوال ایک بار پھر زندہ ہو گیا ہے کہ آیا پارٹی میں واپسی اب اصولوں پر ہوتی ہے یا سرمائے پر؟

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter