کیا آپ جانتے ہیں ایک کیوسک پانی میں کتنے لیٹر ہوتے ہیں؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی جانب سے دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 12 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ راوی میں صرف بھارت کی جانب سے 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے سے دریا بپھر گئے اور کئی علاقے زیر آب آگئے۔

latest urdu news

لیکن عوام کی ایک بڑی تعداد شاید اس بات سے لاعلم ہے کہ "کیوسک” کیا ہوتا ہے، اور یہ کس طرح پانی کی مقدار کی نمائندگی کرتا ہے۔

کیوسک کیا ہوتا ہے؟
کیوسک دراصل "کیوبک فٹ فی سیکنڈ” (Cubic Feet per Second) کا مخفف ہے، جو پانی کے بہاؤ کی مقدار ماپنے کا پیمانہ ہے۔ جیسے وزن کے لیے کلوگرام اور فاصلے کے لیے کلومیٹر استعمال ہوتے ہیں، ویسے ہی دریاؤں اور نہروں میں پانی کے بہاؤ کو ماپنے کے لیے کیوسک استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مقدار پانی کے کل حجم کو نہیں بلکہ کسی خاص لمحے میں اس کے بہاؤ کی رفتار کو ظاہر کرتی ہے۔

ایک کیوسک میں کتنے لیٹر پانی ہوتا ہے؟
ایک کیوسک یعنی ایک کیوبک فٹ پانی کا مطلب ہے کہ ایک سیکنڈ میں تقریباً 28.32 لیٹر پانی کا بہاؤ ہو رہا ہے۔
اس حساب سے اگر کہا جائے کہ "دو لاکھ کیوسک” پانی بہہ رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ فی سیکنڈ:

200,000 x 28.32 = 5,664,000 لیٹر پانی

یعنی بھارت کی طرف سے دریائے راوی میں فی سیکنڈ پانچ لاکھ چھیاسٹھ ہزار لیٹر سے زیادہ پانی چھوڑا گیا، جو بڑی تباہی کی وجہ بن رہا ہے۔

یہ مقدار اگر چند منٹ یا گھنٹوں میں مسلسل جاری رہے تو اس سے درجنوں دیہات، کھیت، سڑکیں اور انفرااسٹرکچر تباہ ہو سکتے ہیں، جیسا کہ اس وقت پنجاب کے متعدد اضلاع میں دیکھا جا رہا ہے۔

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ "کیوسک” صرف ایک تکنیکی لفظ نہیں، بلکہ اس کے پیچھے ایک خوفناک حقیقت اور تباہ کن طاقت چھپی ہوتی ہے، خاص طور پر جب لاکھوں کیوسک پانی کا ریلا بغیر کسی پیشگی تیاری کے آبادیوں کی طرف بڑھتا ہے۔

دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter