خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ کے علاقے چینگی بانڈہ کے قریب خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے۔

latest urdu news

اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبائی حکومت کا ایم آئی-17 تھا، جو سالارزئی میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپس آرہا تھا کہ اچانک اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ بعدازاں تلاش کے دوران اس کے کریش ہونے کی اطلاع ملی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث مہمند کی فضائی حدود میں لاپتہ ہوا۔ ان کے مطابق علاقے میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی تھیں اور واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

بونیر اور سوات میں سیلابی ریلے، 80 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شدید بارش اور دھند کے باعث پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ تھا تاہم تحصیل ماموند کے علاقے میں پرواز کے دوران اس کا رابطہ اچانک ختم ہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کے لیے ہنگامی امداد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter