آسٹریلیا کے جنگلات سے نئی قسم کا دیوقامت کیڑا دریافت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آسٹریلیا کے بارشی جنگلات میں سائنسدانوں نے ایک غیرمعمولی اور دیوقامت کیڑے کی نئی قسم دریافت کر لی ہے، جو اپنی جسامت اور ساخت کے باعث سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

latest urdu news

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیڑا ظاہری طور پر تتلی اور ٹڈے کا امتزاج محسوس ہوتا ہے، مگر اس کی جسامت عام کیڑوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ آسٹریلین یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اب تک ملک میں دریافت ہونے والا سب سے وزنی کیڑا ہے۔

پودے آوازیں نکالتے ہیں، کیڑے سنتے اور ردِعمل بھی دیتے ہیں، تحقیق کا حیران کن انکشاف

تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس کیڑے کا وزن 44 گرام اور لمبائی تقریباً 16 انچ ہے، جو کہ ایک اوسط بالغ انسان کے ہاتھ جتنی لمبائی کے برابر ہے۔

سوشل میڈیا پر اس کیڑے کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین حیرت، تجسس اور خوف جیسے مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ سائنسی حلقوں میں اس دریافت کو قدرتی تنوع کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter